سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ استغفار کا بیان ۔ حدیث 1537

اللہ سے پناہ طلب کرنے والی چیزیں

راوی: سعید بن منصور , قتیبہ بن سعید , یعقوب بن عبدالرحمن بن سعید , عمرو بن عمرو , انس بن مالک انس بن مالک

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَا حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ سَعِيدٌ الزُّهْرِيُّ عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ کُنْتُ أَخْدِمُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَکُنْتُ أَسْمَعُهُ کَثِيرًا يَقُولُ اللَّهُمَّ أَعُوذُ بِکَ مِنْ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ وَضَلْعِ الدَّيْنِ وَغَلَبَةِ الرِّجَالِ وَذَکَرَ بَعْضَ مَا ذَکَرَهُ التَّيْمِيُّ

سعید بن منصور، قتیبہ بن سعید، یعقوب بن عبدالرحمن بن سعید، عمرو بن عمرو، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں رہا کرتا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اکثر یہ کہتے ہوئے سنتا تھا اے اللہ میں پناہ چاہتا ہوں فکر اور غم سے، قرض کے بوجھ سے، اور لوگوں کے غلبہ سے۔

یہ حدیث شیئر کریں