اللہ سے پناہ طلب کرنے والی چیزیں
راوی: مسدد , معتمر , انس بن مالک
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ أَخْبَرَنَا الْمُعْتَمِرُ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ يَقُولُ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ الْعَجْزِ وَالْکَسَلِ وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَالْهَرَمِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ
مسدد، معتمر، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یوں دعا کرتے تھے اے اللہ میں پناہ چاہتا ہوں عاجزی سے، کاہلی اور بزدلی سے، کنجوسی اور بے حد بڑھاپے سے اور تیری پناہ چاہتا ہوں عذاب قبر سے اور پناہ چاہتا ہوں زندگی اور موت کے فتنہ سے۔