اللہ سے پناہ طلب کرنے والی چیزیں
راوی: عثمان بن ابی شیبہ , وکیع , اسرائیل , ابواسحق , عمرو بن میمون , عمر
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَعَوَّذُ مِنْ خَمْسٍ مِنْ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَسُوئِ الْعُمُرِ وَفِتْنَةِ الصَّدْرِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ
عثمان بن ابی شیبہ، وکیع، اسرائیل، ابواسحاق ، عمرو بن میمون، حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پانچ چیزوں سے پناہ مانگتے تھے بزدلی سے، کنجوسی سے بڑی عمر سے، دل کے فتنہ سے، اور قبر کے عذاب سے