سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ استغفار کا بیان ۔ حدیث 1533

جب کسی قوم سے خوف ہو تو کیا کرے

راوی: محمد بن مثنی , معاذ بن ہشام , قتادہ , ابوبردہ بن عبداللہ عبداللہ بن قیس

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا خَافَ قَوْمًا قَالَ اللَّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُکَ فِي نُحُورِهِمْ وَنَعُوذُ بِکَ مِنْ شُرُورِهِمْ

محمد بن مثنی، معاذ بن ہشام، قتادہ، ابوبردہ بن عبداللہ حضرت عبداللہ بن قیس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جب کسی قوم سے خوف ہوتا تو یہ دعا پڑھتے اللَّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُکَ فِي نُحُورِهِمْ وَنَعُوذُ بِکَ مِنْ شُرُورِهِمْ یعنی اے اللہ ہم تجھ کو ان کے سامنے کرتے ہیں اور ان کے شر سے تیری پناہ میں آتے ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں