استغفار کا بیان
راوی: مسدد , ابوعوانہ , عثمان بن مغیرہ , علی بن ربیہ اسماء بن حکم اسماء بن حکم
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ الثَّقَفِيِّ عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ الْأَسَدِيِّ عَنْ أَسْمَائَ بْنِ الْحَکَمِ الْفَزَارِيِّ قَالَ سَمِعْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ کُنْتُ رَجُلًا إِذَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدِيثًا نَفَعَنِي اللَّهُ مِنْهُ بِمَا شَائَ أَنْ يَنْفَعَنِي وَإِذَا حَدَّثَنِي أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِهِ اسْتَحْلَفْتُهُ فَإِذَا حَلَفَ لِي صَدَّقْتُهُ قَالَ وَحَدَّثَنِي أَبُو بَکْرٍ وَصَدَقَ أَبُو بَکْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَا مِنْ عَبْدٍ يُذْنِبُ ذَنْبًا فَيُحْسِنُ الطُّهُورَ ثُمَّ يَقُومُ فَيُصَلِّي رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ يَسْتَغْفِرُ اللَّهَ إِلَّا غَفَرَ اللَّهُ لَهُ ثُمَّ قَرَأَ هَذِهِ الْآيَةَ وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ ذَکَرُوا اللَّهَ إِلَی آخِرِ الْآيَةِ
مسدد، ابوعوانہ، عثمان بن مغیرہ، علی بن ربیہ اسماء بن حکم حضرت اسماء بن حکم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جب میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کوئی حدیث سنتا تو اللہ تعالیٰ مجھ کو اس پر عمل کی توفیق بخشتا جس قدر چاہتا۔ اور جب کوئی اور مجھ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث بیان کرتا تو میں اس کو قسم دیتا جب وہ قسم کھا لیتا تو مجھے یقین آجاتا حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مجھ سے حدیث بیان کی اور ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سچ کہا انکا کہنا ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ کوئی بندہ ایسا نہیں جو کوئی گناہ کر بیٹھے اور پھر اچھی طرح وضو کر کے کھڑے ہو کر دو رکعت نماز پڑھے اور پھر اللہ سے معافی چاہے اور اللہ اس کو بخش نہ دے حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ حدیث بیان کرنے کے بعد قرآن کی یہ آیت پڑھی ( وَالَّذِيْنَ اِذَا فَعَلُوْا فَاحِشَةً اَوْ ظَلَمُوْ ا اَنْفُسَھُمْ ذَكَرُوا اللّٰهَ) 3۔ آل عمران : 135) آخر آیت تک۔