استغفار کا بیان
راوی: مسدد , عبدالوارث , زیاد بن ایوب , اسمعیل , عبدالعزیز بن صہیب عبدالعزیز بن صہیب
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ح و حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ الْمَعْنَی عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ قَالَ سَأَلَ قَتَادَةُ أَنَسًا أَيُّ دَعْوَةٍ کَانَ يَدْعُو بِهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَکْثَرُ قَالَ کَانَ أَکْثَرُ دَعْوَةٍ يَدْعُو بِهَا اللَّهُمَّ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ وَزَادَ زِيَادٌ وَکَانَ أَنَسٌ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَدْعُوَ بِدَعْوَةٍ دَعَا بِهَا وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَدْعُوَ بِدُعَائٍ دَعَا بِهَا فِيهَا
مسدد، عبدالوارث، زیاد بن ایوب، اسماعیل، عبدالعزیز بن صہیب حضرت عبدالعزیز بن صہیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کثرت سے کون سی دعا مانگا کرتے تھے؟ انہوں نے کہا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اکثر یہ دعا پرھتے تھے اللَّهُمَّ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ۔ زیاد کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب دعا کا ارادہ فرماتے تو یہی دعا کرتے اور اگر کوئی اور دعا کرنا چاہتے تو اس دعا کو بھی اسی میں شامل فرماتے۔