استغفار کا بیان
راوی: نفیلی , مخلد بن یزید , عثمان بن واقد , ابی نصیرہ ابوبکر صدیق کے آزاد کردہ غلام ( ابوجابر )
حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ وَاقِدٍ الْعُمَرِيُّ عَنْ أَبِي نُصَيْرَةَ عَنْ مَوْلًی لِأَبِي بَکْرٍ الصِّدِّيقِ عَنْ أَبِي بَکْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا أَصَرَّ مَنْ اسْتَغْفَرَ وَإِنْ عَادَ فِي الْيَوْمِ سَبْعِينَ مَرَّةٍ
نفیلی، مخلد بن یزید، عثمان بن واقد، ابی نصیرہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے آزاد کردہ غلام (حضرت ابوجابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس نے اِستَغفَار کیا (یعنی دل سے ندامت کے ساتھ گناہ سے توبہ کی) اس نے گناہ پر اصرار نہیں کیا اگرچہ دن بھر میں اس سے ستر مرتبہ گناہ سر زرد ہو جائے۔