نماز کے بعد کی دعائیں
راوی: مسدد , ابومعاویہ , اعمش , مسیب بن رافع , مغیرہ بن شعبہ , مغیرہ بن شعبہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ الْمُسَيَّبِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ وَرَّادٍ مَوْلَی الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ کَتَبَ مُعَاوِيَةُ إِلَی الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَيُّ شَيْئٍ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا سَلَّمَ مِنْ الصَّلَاةِ فَأَمْلَاهَا الْمُغِيرَةُ عَلَيْهِ وَکَتَبَ إِلَی مُعَاوِيَةَ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ لَهُ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَی کُلِّ شَيْئٍ قَدِيرٌ اللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ
مسدد، ابومعاویہ، اعمش، مسیب بن رافع، مغیرہ بن شعبہ، حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت معاویہ نے ان سے خط لکھ کر دریافت کیا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھ کر سلام پھیر چکتے تو کیا پڑھتے تھے؟ انہوں نے جواب میں لکھا کہ نماز سے فراغت کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ پڑھتے تھے لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ لَهُ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَی کُلِّ شَيْئٍ قَدِيرٌ اللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ ایک اللہ جس کا کوئی شریک کوئی نہیں اس کے سوا کوئی معبود حقیقی نہیں ہے سلطنت بھی اسی کی ہے اور شکر تعریف کا مستحق بھی وہی ہے اور ہر چیز پر پوری پوری قدرت رکھتا ہے اے اللہ تو دینا چاہے کوئی روک نہیں سکتا اور تو نہ دینا چاہے تو کوئی دے نہیں سکتا اور کسی مالدار کی مالداری اس کو تیرے عذاب سے نہیں بچا سکتی