موزوں پر مسح کرنے کا بیان
راوی: مسدد , عیسیٰ بن یونس , شعبی , عروہ بن شعبہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ الشَّعْبِيِّ قَالَ سَمِعْتُ عُرْوَةَ بْنَ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ يَذْکُرُ عَنْ أَبِيهِ قَالَ کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَکْبِهِ وَمَعِي إِدَاوَةٌ فَخَرَجَ لِحَاجَتِهِ ثُمَّ أَقْبَلَ فَتَلَقَّيْتُهُ بِالْإِدَاوَةِ فَأَفْرَغْتُ عَلَيْهِ فَغَسَلَ کَفَّيْهِ وَوَجْهَهُ ثُمَّ أَرَادَ أَنْ يُخْرِجَ ذِرَاعَيْهِ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ مِنْ صُوفٍ مِنْ جِبَابِ الرُّومِ ضَيِّقَةُ الْکُمَّيْنِ فَضَاقَتْ فَادَّرَعَهُمَا ادِّرَاعًا ثُمَّ أَهْوَيْتُ إِلَی الْخُفَّيْنِ لِأَنْزَعَهُمَا فَقَالَ لِي دَعْ الْخُفَّيْنِ فَإِنِّي أَدْخَلْتُ الْقَدَمَيْنِ الْخُفَّيْنِ وَهُمَا طَاهِرَتَانِ فَمَسَحَ عَلَيْهِمَا قَالَ أَبِي قَالَ الشَّعْبِيُّ شَهِدَ لِي عُرْوَةُ عَلَی أَبِيهِ وَشَهِدَ أَبُوهُ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
مسدد، عیسیٰ بن یونس، شعبی، حضرت عروہ بن شعبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ چند سواروں میں تھے میرے پاس ایک چھاگل تھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قضائے حاجت کر کے آئے تو میں چھاگل لے کر پہنچا میں نے پانی ڈالا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دونوں ہاتھوں اور چہرہ کو دھویا پھر اپنے بازو آستینوں سے نکالنا چاہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روم کا بنا ہوا ایک اونی جبہ پہنے ہوئے تھے جس کی آستینیں تنگ تھیں اس لئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان سے ہاتھ نہ نکال سکے پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جبہ کے نیچے سے ہاتھ نکالے پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موزے اتارنے کے لئے جھکا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ان موزوں کو رہنے دو کیونکہ میں نے ان کو طہارت کی حالت میں پہنا ہے اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے موزوں پر مسح کیا عیسیٰ کہتے ہیں میرے والد یونس نے کہا شعبی نے بیان کیا کہ بلا شبہ میرے سامنے عروہ نے اپنے والد سے یہ روایت کی ہے اور بلا شبہ ان کے والد نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے