کنکریوں سے تسبیح کو شمار کرنا
راوی: مسدد , عبداللہ بن داؤد , ہانی بن عثمان , یسیرہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ عَنْ هَانِئِ بْنِ عُثْمَانَ عَنْ حُمَيْضَةَ بِنْتِ يَاسِرٍ عَنْ يُسَيْرَةَ أَخْبَرَتْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهُنَّ أَنْ يُرَاعِينَ بِالتَّکْبِيرِ وَالتَّقْدِيسِ وَالتَّهْلِيلِ وَأَنْ يَعْقِدْنَ بِالْأَنَامِلِ فَإِنَّهُنَّ مَسْئُولَاتٌ مُسْتَنْطَقَاتٌ
مسدد، عبداللہ بن داؤد، ہانی بن عثمان، حضرت یسیرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورتوں کو حکم دیا کہ وہ تکبیر، تقدیس، اور تہلیل کی محافظت کریں اور تسبیح کو انگلی کے پوروں سے شمار کریں اس لئے کہ روز قیامت ان سے سوال ہوگا اور وہ جواب دیں گی۔