دعا کا بیان
راوی: زہیر بن حرب , ابومعاویہ , اعمش , ابوصالح , سعید بن ابی وقاص
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ مَرَّ عَلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَدْعُو بِأُصْبُعَيَّ فَقَالَ أَحِّدْ أَحِّدْ وَأَشَارَ بِالسَّبَّابَةِ
زہیر بن حرب، ابومعاویہ، اعمش، ابوصالح، حضرت سعید بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس سے گزرے اس وقت میں دعا میں اپنی دو انگلیوں سے اشارہ کر رہا تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ایک انگلی سے ایک انگلی سے اور اشارہ کیا انگشت شہادت سے۔