دعا کا بیان
راوی: عقبہ بن مکرم , سلم بن قتیبہ , عمر بن نبہان , قتادہ , انس بن مالک
حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُکْرَمٍ حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ عَنْ عُمَرَ بْنِ نَبْهَانَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُو هَکَذَا بِبَاطِنِ کَفَّيْهِ وَظَاهِرِهِمَا
عقبہ بن مکرم، سلم بن قتیبہ، عمر بن نبھان، قتادہ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا مانگتے تھے ہتھیلیاں اوپر کر کے (عام طور پر) اور ہتھیلیوں کی پشت اوپر کر کے (استسقاء میں)