دعا کا بیان
راوی: عبداللہ بن مسلمہ , عبدالملک بن محمد بن ایمن , عبداللہ بن یعقوب بن اسحق , محمد بن کعب , عبداللہ بن عباس
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَيْمَنَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَقَ عَمَّنْ حَدَّثَهُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ کَعْبٍ الْقُرَظِيِّ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَسْتُرُوا الْجُدُرَ مَنْ نَظَرَ فِي کِتَابِ أَخِيهِ بِغَيْرِ إِذْنِهِ فَإِنَّمَا يَنْظُرُ فِي النَّارِ سَلُوا اللَّهَ بِبُطُونِ أَکُفِّکُمْ وَلَا تَسْأَلُوهُ بِظُهُورِهَا فَإِذَا فَرَغْتُمْ فَامْسَحُوا بِهَا وُجُوهَکُمْ قَالَ أَبُو دَاوُد رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ کَعْبٍ کُلُّهَا وَاهِيَةٌ وَهَذَا الطَّرِيقُ أَمْثَلُهَا وَهُوَ ضَعِيفٌ أَيْضًا
عبداللہ بن مسلمہ، عبدالملک بن محمد بن ایمن، عبداللہ بن یعقوب بن اسحاق ، محمد بن کعب، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا (الف) دیواروں پر پردے یا غلاف مت ڈالو (ب) جس نے اپنے کسی بھائی کا خط اس کی اجازت کے بغیر دیکھا (یعنی پڑھا) تو گویا وہ جہنم کو دیکھ رہا ہے (ج) جب اللہ سے دعا مانگوں تو ہتھیلیوں کو اوپر کی طرف رکھوں نہ کہ ان کی پشت کو اور جب تم دعا سے فارغ ہو جاؤ تو اپنے ہاتھ منہ پر پھیر لو ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ یہ حدیث محمد بن کعب سے کئی طریقوں سے مروی ہے مگر تمام طریقے ضعیف ہیں اور یہ طریقہ جس سے میں نے روایت کیا ہے سب طریقوں سے بہتر ہے مگر اس کے باوجود یہ بھی ضعیف ہے۔