دعا کا بیان
راوی: قعنبی , مالک , ابن شہاب , ابوعبید ابوہریرہ
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يُسْتَجَابُ لِأَحَدِکُمْ مَا لَمْ يَعْجَلْ فَيَقُولُ قَدْ دَعَوْتُ فَلَمْ يُسْتَجَبْ لِي
قعنبی، مالک، ابن شہاب، ابوعبید حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تمہاری دعائیں اس وقت تک قبول ہوتی ہیں جب تک اس میں جلد بازی نہ کی جائے اور یوں نہ کہنے لگے کہ میں نے دعا کی تھی مگر قبول نہیں ہوئی