قرآن مجید سات طرح پر نازل ہونے کا بیان
راوی: ابن مثنی , محمد بن جعفر , شعبہ , حکم , مجاہد , ابن ابی لیلی , ابی بن کعب
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ أُبَيِّ بْنِ کَعْبٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ عِنْدَ أَضَاةِ بَنِي غِفَارٍ فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَأْمُرُکَ أَنْ تُقْرِئَ أُمَّتَکَ عَلَی حَرْفٍ قَالَ أَسْأَلُ اللَّهَ مُعَافَاتَهُ وَمَغْفِرَتَهُ إِنَّ أُمَّتِي لَا تُطِيقُ ذَلِکَ ثُمَّ أَتَاهُ ثَانِيَةً فَذَکَرَ نَحْوَ هَذَا حَتَّی بَلَغَ سَبْعَةَ أَحْرُفٍ قَالَ إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُکَ أَنْ تُقْرِئَ أُمَّتَکَ عَلَی سَبْعَةِ أَحْرُفٍ فَأَيُّمَا حَرْفٍ قَرَئُوا عَلَيْهِ فَقَدْ أَصَابُوا
ابن مثنی، محمد بن جعفر، شعبہ، حکم، مجاہد، ابن ابی لیلی، حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بنی غفار کے ایک تالاب کے پاس تھے تبھی حضرت جبرائیل علیہ السلام تشریف لائے اور فرمایا اللہ تم کو حکم کرتا ہے کہ اپنی امت کو قرآن ایک حرف پر پڑھاؤ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس معاملہ میں میں اللہ سے معافی اور مغفرت کا خوست گار ہوں کیونکہ میری امت اس سختی کی متحمل نہیں ہو سکتی پھر حضرت جبرائیل علیہ السلام تیسری مرتبہ تشریف لائے (اور دو حرفوں پر پڑھانے کا حکم لائے مگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھر اپنی امت کی کمزوری کو پیش کیا) یہاں تک کہ سات حرفوں پر پڑھنے کی اجازت ملی حضرت جبرائیل علیہ السلام نے فرمایا بیشک اللہ تعالیٰ تم کو حکم دیتا ہے کہ تم اپنی امت کو سات حرفوں تک قرآن سکھاؤ پس وہ جس حرف اور جس لہجہ پر بھی پڑھیں گے وہ صحیح ہوگا۔