سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1464

قرائت میں کس طرح سے ترتیل کرنا مستحب ہے

راوی: عثمان بن ابی شیبہ , جریر , اعمش , طلحہ , عبدالرحمن بن عوسجہ , براء بن عازب

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ طَلْحَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْسَجَةَ عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَيِّنُوا الْقُرْآنَ بِأَصْوَاتِکُمْ

عثمان بن ابی شیبہ، جریر، اعمش، طلحہ، عبدالرحمن بن عوسجہ، حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اپنی آوازوں کے ذریعہ قرآن کو زینت بخشو۔

یہ حدیث شیئر کریں