سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1463

قرائت میں کس طرح سے ترتیل کرنا مستحب ہے

راوی: حفص بن عمر , شعبہ , معاویہ بن قرہ , عبداللہ بن مغفل

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فَتْحِ مَکَّةَ وَهُوَ عَلَی نَاقَةٍ يَقْرَأُ بِسُورَةِ الْفَتْحِ وَهُوَ يُرَجِّعُ

حفص بن عمر، شعبہ، معاویہ بن قرہ، حضرت عبداللہ بن مغفل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جس دن مکہ فتح ہوا اس دن میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اونٹ پر سوار ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سورت فتح پڑھ رہے ہیں اور ایک آیت کو کئی کئی مرتبہ پڑھ رہے ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں