قرائت میں کس طرح سے ترتیل کرنا مستحب ہے
راوی: مسلم بن ابراہیم , جریر , قتادہ ، انس بن مالک
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سَأَلْتُ أَنَسًا عَنْ قِرَائَةِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ کَانَ يَمُدُّ مَدًّا
مسلم بن ابراہیم، جریر، حضرت قتادہ سے روایت ہے کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قرأت کا حال دریافت کیا تو انہوں نے کہا کے آپ ہر مد کو ادا فرماتے تھے۔