سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 146

عمامہ پر مسح کرنے کا بیان

راوی: احمد بن صالح , ابن وہب , معاویہ بن صالح , عبدالعزیز بن مسلم , ابومعقل , انس بن مالک

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ أَبِي مَعْقِلٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ وَعَلَيْهِ عِمَامَةٌ قِطْرِيَّةٌ فَأَدْخَلَ يَدَهُ مِنْ تَحْتِ الْعِمَامَةِ فَمَسَحَ مُقَدَّمَ رَأْسِهِ وَلَمْ يَنْقُضْ الْعِمَامَةَ

احمد بن صالح، ابن وہب، معاویہ بن صالح، عبدالعزیز بن مسلم، ابومعقل، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وضو کرتے ہوئے دیکھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر پر قطری عمامہ تھا (جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وضو کرتے ہوئے مسح پر پہنچے تو) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عمامہ کے نیچے ہاتھ لے جا کر سر کے ابتدائی حصہ پر مسح کیا اور عمامہ کو نہیں کھولا۔

Narrated Anas ibn Malik:
I saw the Messenger (peace_be_upon_him) perform ablution. He had a Qutri turban. He inserted his hand beneath the turban and wiped over the forelock, and did not untie the turban.

یہ حدیث شیئر کریں