کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے کے لئے الگ الگ پانی لینا
راوی: حمید بن مسعدہ , معتمر , طلحہ
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ قَالَ سَمِعْتُ لَيْثًا يَذْکُرُ عَنْ طَلْحَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ دَخَلْتُ يَعْنِي عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَتَوَضَّأُ وَالْمَائُ يَسِيلُ مِنْ وَجْهِهِ وَلِحْيَتِهِ عَلَی صَدْرِهِ فَرَأَيْتُهُ يَفْصِلُ بَيْنَ الْمَضْمَضَةِ وَالِاسْتِنْشَاقِ
حمید بن مسعدہ، معتمر، حضرت طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے روایت کیا بواسطہ والد اپنے دادا سے، وہ بیان فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس گیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس وقت وضو کر رہے تھے اور پانی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم داڑھی اور چہرہ سے آکر سینہ پر بہہ رہا تھا اور میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے کے لئے الگ الگ پانی لیا تھا۔ (احناف کے نزدیک یہی طریقہ افضل ہے)
Narrated Grandfather of Talhah:
I entered upon the Prophet (peace_be_upon_him) while he was performing ablution, and the water was running down his face and beard to his chest. I saw him rinsing his mouth and snuffing up water separately.