اعضائے وضو کا دو دو مرتبہ دھونا
راوی: عثمان بن ابی شیبہ , محمد بن بشر , ہشام بن سعد , زید , عطاء بن یسار ، ابن عباس
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنَا زَيْدٌ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ قَالَ لَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ أَتُحِبُّونَ أَنْ أُرِيَکُمْ کَيْفَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ فَدَعَا بِإِنَائٍ فِيهِ مَائٌ فَاغْتَرَفَ غَرْفَةً بِيَدِهِ الْيُمْنَی فَتَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثُمَّ أَخَذَ أُخْرَی فَجَمَعَ بِهَا يَدَيْهِ ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثُمَّ أَخَذَ أُخْرَی فَغَسَلَ بِهَا يَدَهُ الْيُمْنَی ثُمَّ أَخَذَ أُخْرَی فَغَسَلَ بِهَا يَدَهُ الْيُسْرَی ثُمَّ قَبَضَ قَبْضَةً مِنْ الْمَائِ ثُمَّ نَفَضَ يَدَهُ ثُمَّ مَسَحَ بِهَا رَأْسَهُ وَأُذُنَيْهِ ثُمَّ قَبَضَ قَبْضَةً أُخْرَی مِنْ الْمَائِ فَرَشَّ عَلَی رِجْلِهِ الْيُمْنَی وَفِيهَا النَّعْلُ ثُمَّ مَسَحَهَا بِيَدَيْهِ يَدٍ فَوْقَ الْقَدَمِ وَيَدٍ تَحْتَ النَّعْلِ ثُمَّ صَنَعَ بِالْيُسْرَی مِثْلَ ذَلِکَ
عثمان بن ابی شیبہ، محمد بن بشر، ہشام بن سعد، زید، حضرت عطاء بن یسار رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے ہم سے فرمایا کہ کیا تم کو یہ بات پسند ہے کہ میں تم کو عملی طور پر کر کے دکھاؤں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کس طرح وضو کیا کرتے تھے؟ پھر انہوں نے ایک برتن میں پانی منگوایا اور داہنے ہاتھ سے ایک چلو پانی لے کر کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا پھر دونوں ہاتھوں سے چلو میں پانی لے کر منہ دھویا پھر ایک چلو میں پانی لے کر داہنا ہاتھ دھویا پھر ایک چلو میں پانی لے کر بایاں ہاتھ دھویا پھر ایک چلو میں پانی لے کر اس کو پھینک دیا اور اس سے سر اور کانوں کا مسح کیا پھر ایک چلو میں پانی لے کر اپنے داہنے پاؤں پر چھڑک لیا جبکہ پاؤں میں جوتا تھا پھر ایک ہاتھ سے پاؤں کے اوپر مسح کیا اس طرح کہ ایک ہاتھ قدم کے اوپر اور دوسرا ہاتھ جوتے کے نیچے تھا۔