سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 133

نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وضو کی کیفیت کا بیان

راوی: سلیمان بن حرب , حماد , مسدد , قتیبہ حماد بن زید , سنان بن ربیعہ , شہر بن حوشب , ابوامامہ , ابوامامہ

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَقُتَيْبَةُ عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ سِنَانِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ وَذَکَرَ وُضُوئَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ الْمَأْقَيْنِ قَالَ وَقَالَ الْأُذُنَانِ مِنْ الرَّأْسِ قَالَ سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ يَقُولُهَا أَبُو أُمَامَةَ قَالَ قُتَيْبَةُ قَالَ حَمَّادٌ لَا أَدْرِي هُوَ مِنْ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ مِنْ أَبِي أُمَامَةَ يَعْنِي قِصَّةَ الْأُذُنَيْنِ قَالَ قُتَيْبَةُ عَنْ سِنَانٍ أَبِي رَبِيعَةَ قَالَ أَبُو دَاوُد وَهُوَ ابْنُ رَبِيعَةَ کُنْيَتُهُ أَبُو رَبِيعَةَ

سلیمان بن حرب، حماد، مسدد، قتیبہ حماد بن زید، سنان بن ربیعہ، شہر بن حوشب، ابوامامہ، حضرت ابوامامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وضو کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آنکھوں کے حلقوں کو ملایا کرتے تھے اور کہا کہ فرمایا دونوں کان سر کا حصہ ہیں سلیمان ابن حرب کا بیان ہے کہ یہ قول (کہ کان سر کا حصہ ہیں) ابوامامہ کا ہے اور قتیبہ کا بیان ہے کہ حضرت حماد فرماتے تھے کہ میں نہیں جانتا کہ یہ قول کس کا ہے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یا ابوامامہ کا؟ اور قتیبہ نے (بجائے سنان بن ربیعہ کے) عن سنان ابی ربیعہ روایت کیا ہے۔ ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ وہ ابن ربیعہ ہیں اور ان کی کنیت ابوربیعہ ہے یعنی دونوں اقوال میں کوئی تعارض نہیں ہے ان کے والد کا نام ربیعہ ہے لھذا ابن ربیعہ کہنا صحیح ہے اور کنیت ابوربیعہ ہے لھذا ابوربیعہ کہنا بھی صحیح ہے۔

Narrated AbuUmamah:
AbuUmamah mentioned how the Messenger of Allah (peace_be_upon_him) performed ablution, saying that he used to wipe the corners of his eyes, and he said that the ears are treated as part of the head.

یہ حدیث شیئر کریں