سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 122

نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وضو کی کیفیت کا بیان

راوی: محمود بن خالد , ہشام بن خالد , ولید , محمود بن خالد اور ہشام بن خالد

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ وَهِشَامُ بْنُ خَالِدٍ الْمَعْنَی قَالَا حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بِهَذَا الْإِسْنَادِ قَالَ وَمَسَحَ بِأُذُنَيْهِ ظَاهِرِهِمَا وَبَاطِنِهِمَا زَادَ هِشَامٌ وَأَدْخَلَ أَصَابِعَهُ فِي صِمَاخِ أُذُنَيْهِ

محمود بن خالد، ہشام بن خالد، ولید، محمود بن خالد اور ہشام بن خالد نے سابقہ روایت کے مضمون کے نقل کرنے میں اتفاق کرتے ہوئے بیان کیا کہ ولید نے مذکورہ اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی اور کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دونوں کانوں کے ظاہر وباطن دونوں طرف کا مسح کیا اور ہشام نے یہ اضافہ کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کان کے سوراخ میں انگلیوں کو داخل فرمایا۔

یہ حدیث شیئر کریں