نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وضو کی کیفیت کا بیان
راوی: احمد بن عمرو بن سرح , ابن وہب , عمرو بن حارث , حبان بن واسع , عبداللہ بن زید بن عاصم مازنی
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ أَنَّ حَبَّانَ بْنَ وَاسِعٍ حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ زَيْدِ بْنِ عَاصِمٍ الْمَازِنِيَّ يَذْکُرُ أَنَّهُ رَأَی رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَ وُضُوئَهُ وَقَالَ وَمَسَحَ رَأْسَهُ بِمَائٍ غَيْرِ فَضْلِ يَدَيْهِ وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ حَتَّی أَنْقَاهُمَا
احمد بن عمرو بن سرح، ابن وہب، عمرو بن حارث، حبان بن واسع، حضرت عبداللہ بن زید بن عاصم مازنی سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا ہے انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وضو کی کیفیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سر کا مسح نیا پانی لے کر کیا (یعنی اس پانی سے مسح نہیں کیا جو ہاتھ میں پہلے سے لگا ہوا تھا) اور دونوں پاؤں کو (رگڑ کر) دھویا یہاں تک کہ ان کو بالکل صاف و شفاف بنا دیا۔