سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 109

نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وضو کی کیفیت کا بیان

راوی: ہارون بن عبداللہ , یحیی بن آدم , اسرائیل , عامر بن شقیق بن جمرہ , شقیق بن سلمہ , سلمہ بن شفیق

حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ عَامِرِ بْنِ شَقِيقِ بْنِ جَمْرَةَ عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ قَالَ رَأَيْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ غَسَلَ ذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا وَمَسَحَ رَأْسَهُ ثَلَاثًا ثُمَّ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَ هَذَا قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ وَکِيعٌ عَنْ إِسْرَائِيلَ قَالَ تَوَضَّأَ ثَلَاثًا فَقَطْ

ہارون بن عبد اللہ، یحیی بن آدم، اسرائیل، عامر بن شقیق بن جمرہ، شقیق بن سلمہ، حضرت سلمہ بن شفیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے دونوں ہاتھ تین تین مرتبہ دھوئے اور تین ہی مرتبہ سر کا مسح کیا پھر (حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے) فرمایا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایسا ہی کرتے دیکھا ہے ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ وکیع نے اسرائیل سے اس روایت کو بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے تین تین مرتبہ دھونے کا ذکر کیا ہے (مطلقا مسح کے لئے مستقل طور پر تین مرتبہ کرنے کا ذکر نہیں ہے)۔

یہ حدیث شیئر کریں