سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1069

جب جمعہ اور عید ایک دن پڑ جائیں

راوی: یحیی بن خلف , ابوعاصم , ابن جریج ، عطاء بن رباح

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ خَلَفٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ قَالَ عَطَائٌ اجْتَمَعَ يَوْمُ جُمُعَةٍ وَيَوْمُ فِطْرٍ عَلَی عَهْدِ ابْنِ الزُّبَيْرِ فَقَالَ عِيدَانِ اجْتَمَعَا فِي يَوْمٍ وَاحِدٍ فَجَمَعَهُمَا جَمِيعًا فَصَلَّاهُمَا رَکْعَتَيْنِ بُکْرَةً لَمْ يَزِدْ عَلَيْهِمَا حَتَّی صَلَّی الْعَصْرَ

یحیی بن خلف، ابوعاصم، ابن جریج سے روایت ہے کہ عطاء بن رباح نے کہا کہ عبداللہ بن زبیر کے زمانہ میں عید اور جمعہ ایک دن جمعہ ہوگئے انہوں نے کہا آج دو عیدیں جمع ہوگئی ہیں انہوں نے دونوں کو ملا کر پڑھا صبح کے وقت دو رکعتیں اور ان پر زیادہ نہ کیا یہاں تک کہ عصر کی نماز پڑھی۔

یہ حدیث شیئر کریں