سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1065

گاؤں میں جمعہ پڑھنے کا بیان

راوی: عثمان بن ابی شیبہ , محمد بن عبداللہ , وکیع , ابراہیم بن طہمان , ابوجمرہ , ابن عباس

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُخَرِّمِيُّ لَفْظُهُ قَالَا حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ عَنْ أَبِي جَمْرَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ إِنَّ أَوَّلَ جُمُعَةٍ جُمِّعَتْ فِي الْإِسْلَامِ بَعْدَ جُمُعَةٍ جُمِّعَتْ فِي مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَدِينَةِ لَجُمُعَةٌ جُمِّعَتْ بِجَوْثَائَ قَرْيَةٌ مِنْ قُرَی الْبَحْرَيْنِ قَالَ عُثْمَانُ قَرْيَةٌ مِنْ قُرَی عَبْدِ الْقَيْسِ

عثمان بن ابی شیبہ، محمد بن عبد اللہ، وکیع، ابراہیم بن طہمان، ابوجمرہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ اسلام میں پہلا جمعہ جو پڑھا گیا اس جمعہ کے بعد جو مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں پڑھا گیا تھا وہ ہے جو بحرین کے ایک گاؤں جواثا میں پڑھا گیا (ابوداؤد کے شیخ) عثمان نے کہا کہ وہ گاؤں عبدقیس کے گاؤں میں سے ایک گاؤں ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں