سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1060

سر درا توں میں جماعت معاف ہونے کا بیان

راوی: قعنبی , مالک , نافع

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ يَعْنِي أَذَّنَ بِالصَّلَاةِ فِي لَيْلَةٍ ذَاتِ بَرْدٍ وَرِيحٍ فَقَالَ أَلَا صَلُّوا فِي الرِّحَالِ ثُمَّ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَأْمُرُ الْمُؤَذِّنَ إِذَا کَانَتْ لَيْلَةٌ بَارِدَةٌ أَوْ ذَاتُ مَطَرٍ يَقُولُ أَلَا صَلُّوا فِي الرِّحَالِ

قعنبی، مالک، حضرت نافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ سردی اور آندھی کی رات میں ابن عمرنے اذان دی اس کے بعد کہا اپنے اپنے ٹھکانے پر نماز پڑھ لو پھر کہا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سردی یا بارش کی رات میں مؤذن کو یہ اعلان کرنے کا حکم فرماتے کہ نماز پڑھ لو اپنے ٹھکانے پر

یہ حدیث شیئر کریں