سر درا توں میں جماعت معاف ہونے کا بیان
راوی: محمد بن عبید , حماد بن یزید , ایوب , نافع
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ نَزَلَ بِضَجْنَانَ فِي لَيْلَةٍ بَارِدَةٍ فَأَمَرَ الْمُنَادِيَ فَنَادَی أَنْ الصَّلَاةُ فِي الرِّحَالِ قَالَ أَيُّوبُ وَحَدَّثَنَا نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا کَانَتْ لَيْلَةٌ بَارِدَةٌ أَوْ مَطِيرَةٌ أَمَرَ الْمُنَادِيَ فَنَادَی الصَّلَاةُ فِي الرِّحَالِ
محمد بن عبید، حماد بن یزید، ایوب، حضرت نافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عمرو ضجنان نامی ایک مقام پر اترے سرد رات میں انہوں نے ایک منادی کو حکم دیا پس اس نے اعلان کیا کہ نماز پڑھ لو اپنے اپنے ٹھکانوں پر ایوب کہتے ہیں کہ نافع نے ابن عمر کے حوالہ سے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سردی یا بارش کی راتوں میں منادی کو اعلان کرنے کا حکم فرماتے کہ نماز پڑھ لو اپنے اپنے ٹھکانوں پر