سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1052

جمعہ کن لوگوں پر واجب ہوتا ہے

راوی: احمد بن صالح , ابن وہب , عمرو , عبیداللہ بن ابی جعفر , زوجہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عائشہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ جَعْفَرٍ حَدَّثَهُ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهَا قَالَتْ کَانَ النَّاسُ يَنْتَابُونَ الْجُمُعَةَ مِنْ مَنَازِلِهِمْ وَمِنْ الْعَوَالِي

احمد بن صالح، ابن وہب، عمرو، عبیداللہ بن ابی جعفر، زوجہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے وہ فرماتیں ہیں کہ لوگ نماز جمعہ میں شرکت کے لئے اپنے گھروں سے اور عوالی (مدینہ کے قرب و جوار کے دیہات) سے باری باری آتے تھے۔

یہ حدیث شیئر کریں