نماز جمعہ کی فضیلت
راوی: مسدد , ابومعاویہ , اعمش , ابوصالح , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوئَ ثُمَّ أَتَی الْجُمُعَةَ فَاسْتَمَعَ وَأَنْصَتَ غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَ الْجُمُعَةِ إِلَی الْجُمُعَةِ وَزِيَادَةَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ وَمَنْ مَسَّ الْحَصَی فَقَدْ لَغَا
مسدد، ابومعاویہ، اعمش، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص اچھی طرح وضو کرے پھر جمعہ کے لئے آئے اور خطبہ سنے اور خاموشی اختیار کرے تو اس جمعہ سے لے کر اگلے جمعہ تک کے اس کے گناہ بخش دئیے جائیں گے بلکہ تین دن زیادہ تک کے گناہ اور جس نے (خطبہ کے دوران) کنکر یاں ہٹائیں اس نے بیکار کام کیا۔