سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1040

نفل نماز گھر میں پڑھنا بہتر ہے

راوی: احمد بن حنبل , یحیی , عبیداللہ , نافع , ابن عمر

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اجْعَلُوا فِي بُيُوتِکُمْ مِنْ صَلَاتِکُمْ وَلَا تَتَّخِذُوهَا قُبُورًا

احمد بن حنبل، یحیی، عبیداللہ، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کچھ نمازیں(نفل) اپنے گھر میں بھی پڑھا کرو اور یہ کہ گھروں کو قبریں نہ بنالو۔

یہ حدیث شیئر کریں