ہاتھوں کو دھوئے بغیر پانی کے برتن میں ڈالنا
راوی: احمد بن عمرو بن سرح , محمد بن سلمہ , ابن وہب , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ وَمُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الْمُرَادِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا اسْتَيْقَظَ أَحَدُکُمْ مِنْ نَوْمِهِ فَلَا يُدْخِلْ يَدَهُ فِي الْإِنَائِ حَتَّی يَغْسِلَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَإِنَّ أَحَدَکُمْ لَا يَدْرِي أَيْنَ بَاتَتْ يَدُهُ أَوْ أَيْنَ کَانَتْ تَطُوفُ يَدُهُ
احمد بن عمرو بن سرح، محمد بن سلمہ، ابن وہب، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا کرتے تھے کہ جب تم میں سے کوئی شخص سو کر اٹھے تو وہ اپنا ہاتھ برتن میں نہ ڈالے جب تک کہ اس کو تین مرتبہ نہ دھولے کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ اس کا ہاتھ رات میں کہاں رہا یا فرمایا کہاں پھرتا رہا۔