سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1039

نماز سے فارغ ہو کر کس طرف اٹھنا چاہیے

راوی: مسلم بن ابراہیم , شعیبہ , سلیمان عمارہ , بن عمیر , اسود , بن یزید , عبداللہ

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ لَا يَجْعَلُ أَحَدُکُمْ نَصِيبًا لِلشَّيْطَانِ مِنْ صَلَاتِهِ أَنْ لَا يَنْصَرِفَ إِلَّا عَنْ يَمِينِهِ وَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَکْثَرُ مَا يَنْصَرِفُ عَنْ شِمَالِهِ قَالَ عُمَارَةُ أَتَيْتُ الْمَدِينَةَ بَعْدُ فَرَأَيْتُ مَنَازِلَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ يَسَارِهِ

مسلم بن ابراہیم، شعیبہ، سلیمان عمارہ، بن عمیر، اسود، بن یزید، حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ تم میں سے کوئی شخص اپنی نماز کا ایک حصہ شیطان کو نہ دے یعنی نماز سے اٹھ کر جانے کو داہنی طرف متعین کر لے۔ حالانکہ میں نے اکثر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بائیں طرف اٹھ کر جاتے دیکھا ہے عمارہ کہتے ہیں کہ یہ حدیث سننے کے بعد میں مدینہ میں آیا تو میں نے دیکھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (کی ازواج) کے مکانات بائیں طرف بنے ہوئے ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں