نماز سے فراغت کے بعد پہلے عورتوں کو مسجد سے جانا چاہیے
راوی: محمد بن یحیی , محمد بن رافع , عبدالرزاق , معمر , ام سلمہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ هِنْدِ بِنْتِ الْحَارِثِ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَلَّمَ مَکَثَ قَلِيلًا وَکَانُوا يَرَوْنَ أَنَّ ذَلِکَ کَيْمَا يَنْفُذُ النِّسَائُ قَبْلَ الرِّجَالِ
محمد بن یحیی، محمد بن رافع، عبدالرزاق، معمر، حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سلام پھیرتے تو تھوڑی دیر کے لئے ٹھہر جاتے لوگ اس کی وجہ یہ تصور کرتے تھے کہ عورتیں مردوں سے پہلے (مسجد سے) چلی جائیں۔