سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1021

شک چھوڑنے اور یقین پر عمل کرنے کا بیان

راوی: محمد بن علاء , ابوخالد , عجلان , زید بن اسلم , عطاء بن یسار , ابوسعید خدری

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُّ بْنُ الْعَلَائِ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا شَکَّ أَحَدُکُمْ فِي صَلَاتِهِ فَلْيُلْقِ الشَّکَّ وَلْيَبْنِ عَلَی الْيَقِينِ فَإِذَا اسْتَيْقَنَ التَّمَامَ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ فَإِنْ کَانَتْ صَلَاتُهُ تَامَّةً کَانَتْ الرَّکْعَةُ نَافِلَةً وَالسَّجْدَتَانِ وَإِنْ کَانَتْ نَاقِصَةً کَانَتْ الرَّکْعَةُ تَمَامًا لِصَلَاتِهِ وَکَانَتْ السَّجْدَتَانِ مُرْغِمَتَيْ الشَّيْطَانِ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ مُطَرِّفٍ عَنْ زَيْدٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَحَدِيثُ أَبِي خَالِدٍ أَشْبَعُ

محمد بن علاء، ابوخالد، عجلان، زید بن اسلم، عطاء بن یسار، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب کسی کو نماز میں شک پڑ جائے (کہ رکعات تین ہوئیں یا چار) تو شک کو چھوڑ دے اور یقین پر عمل کریں (یعنی تعداد کی زیادتی کو قابل لحاظ نہ رکھے بلکہ کم والی تعداد کو مدار بنا کر اس کے مطابق عمل کرے) جب اس کو یقین ہوجائے کہ نماز پوری ہوگئی ہے تو دو سجدے کرے اب اگر اس کی نماز پوری ہو چکی تھی تو یہ رکعت اور دونوں سجدے نفل ہو جائیں گے اور اگر اس کی نماز پوری نہیں ہوئی تھی تو اس رکعت سے پوری ہو جائے گی اور وہ دو سجدے شیطان کی ذلت و رسوائی کا سبب بن جائیں گے ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ اس کو ہشام بن سعد اور محمد بن مطرف نے بطریق زید بروایت عطاء بن یسار بواسطہ ابوسعید خدری حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا ہے ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ ابوخالد کی حدیث مکمل ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں