سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 102

ہاتھوں کو دھوئے بغیر پانی کے برتن میں ڈالنا

راوی: مسدد , ابومعاویہ , اعمش , ابورزین , ابوصالح , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي رَزِينٍ وَأَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ أَحَدُکُمْ مِنْ اللَّيْلِ فَلَا يَغْمِسْ يَدَهُ فِي الْإِنَائِ حَتَّی يَغْسِلَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي أَيْنَ بَاتَتْ يَدُهُ

مسدد، ابومعاویہ، اعمش، ابورزین، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص رات کو سو کر اٹھے تو وہ اپنا ہاتھ پانی کے برتن میں نہ ڈالے یہاں تک کہ وہ اسے تین مرتبہ دھولے، کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ اس کا ہاتھ رات میں کس جگہ رہا۔

یہ حدیث شیئر کریں