سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1011

سجدہ سہو کا بیان

راوی: ابن معاذ , شعبہ , سعد , سلمہ بن عبدالرحمن ابوہریرہ

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ سَمِعَ أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی الظُّهْرَ فَسَلَّمَ فِي الرَّکْعَتَيْنِ فَقِيلَ لَهُ نَقَصْتَ الصَّلَاةَ فَصَلَّی رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ

ابن معاذ، شعبہ، سعد، سلمہ بن عبدالرحمن حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر کی نماز پڑھی اور دو رکعتوں کے بعد سلام پھیر دیا لوگوں نے عرض کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز کم کر دی پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آخر کی دو رکعتیں پڑھیں اور اس کے بعد دو سجدے کئے۔

یہ حدیث شیئر کریں