سجدہ سہو کا بیان
راوی: عبداللہ بن مسلمہ , مالک , ایوب , محمد , حماد , محمد بن سیرین
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ بِإِسْنَادِهِ وَحَدِيثُ حَمَّادٍ أَتَمُّ قَالَ صَلَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَقُلْ بِنَا وَلَمْ يَقُلْ فَأَوْمَئُوا قَالَ فَقَالَ النَّاسُ نَعَمْ قَالَ ثُمَّ رَفَعَ وَلَمْ يَقُلْ وَکَبَّرَ ثُمَّ کَبَّرَ وَسَجَدَ مِثْلَ سُجُودِهِ أَوْ أَطْوَلَ ثُمَّ رَفَعَ وَتَمَّ حَدِيثُهُ لَمْ يَذْکُرْ مَا بَعْدَهُ وَلَمْ يَذْکُرْ فَأَوْمَئُوا إِلَّا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ أَبُو دَاوُد وَکُلُّ مَنْ رَوَی هَذَا الْحَدِيثَ لَمْ يَقُلْ فَکَبَّرَ وَلَا ذَکَرَ رَجَعَ
عبداللہ بن مسلمہ، مالک، ایوب، محمد، حماد، محمد بن سیرین سے ان کی سند کے ساتھ روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھی (مالک نے) لفظ بنا اور لفظ فَائَمَنُوا نہیں کہا بلکہ اس کی جگہ یہ کہا فقَالَ الناَسُ نَعَم، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سر اٹھایا (یہاں مالک نے) کَبَّرَ ذکر نہیں کیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اللہ اکبر کہا اور سجدہ کیا جیسا کہ نماز میں ہوتا ہے یا اس سے کسی قدر لمبا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (سجدہ سے) سر اٹھایا یہاں تک مالک کی حدیث پوری ہوگئی اور انہوں نے اس کے بعد کا ذکر نہیں کیا اور اشارہ کا ذکر حماد بن یزید کے علاوہ اور کسی نے نہیں کیا۔