سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1002

نماز میں وضو ٹوٹ جائے تو کیا کرے

راوی: عثمان بن ابی شیبہ جریر بن عبدالحمید , عاصم بن سلام , علی بن طلق

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ عَنْ عِيسَی بْنِ حِطَّانَ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ سَلَّامٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ طَلْقٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا فَسَا أَحَدُکُمْ فِي الصَّلَاةِ فَلْيَنْصَرِفْ فَلْيَتَوَضَّأْ وَلْيُعِدْ صَلَاتَهُ

عثمان بن ابی شیبہ جریر بن عبدالحمید، عاصم بن سلام، حضرت علی بن طلق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم میں سے اگر کسی کی نماز میں ریح خارج ہو جائے تو چلا جائے اور وضو کرے اور دوبارہ نماز پڑھے۔

یہ حدیث شیئر کریں