صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ لباس اور زینت کا بیان ۔ حدیث 979

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی چاندی کی انگوٹھی اور اس پر محمد رسول اللہ کے نقش اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلفاء کا اس انگوٹھی کے پہننے کے بیان میں

راوی: یحیی بن یحیی عبداللہ بن نمیر عبیداللہ ابن نمیر , ابی عبیداللہ ابن عمر

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ح و حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ اتَّخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ فَکَانَ فِي يَدِهِ ثُمَّ کَانَ فِي يَدِ أَبِي بَکْرٍ ثُمَّ کَانَ فِي يَدِ عُمَرَ ثُمَّ کَانَ فِي يَدِ عُثْمَانَ حَتَّی وَقَعَ مِنْهُ فِي بِئْرِ أَرِيسٍ نَقْشُهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ قَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ حَتَّی وَقَعَ فِي بِئْرِ وَلَمْ يَقُلْ مِنْهُ

یحیی بن یحیی عبداللہ بن نمیر عبیداللہ ابن نمیر، ابی عبیداللہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی تھی اور وہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ مبارک میں تھی پھر وہی انگوٹھی حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہاتھ میں آگئی پھر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہاتھ میں پھر حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہاتھ میں تھی یہاں تک کہ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے وہ انگوٹھی بئر اریس میں گر گئی اس انگوٹھی کا نقش محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) تھا۔

Ibn Umar reported that Allah's Messenger (may peace be upon him) had made for himself a ring of silver, and he (wore it in his finger). then it was in Abu Bakr's finger. then it was in'Umar's finger. then it was in 'Uthman's finger, until it fell into the well of Aris and it had these words engraved upon it (Muhammad, Messenger of Allah). Ibn Numair narrated it with a slight variation of words.

یہ حدیث شیئر کریں