صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ لباس اور زینت کا بیان ۔ حدیث 932

مرد کے لئے جب اس کو خارش وغیرہ ہو تو ریشمی لباس پہننے کے جواز میں ۔

راوی: ابوکریب , محمد بن علاء , ابواسامہ , سعید بن ابی عروبہ , قتادہ , انس بن مالک

حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ أَنْبَأَهُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَالزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ فِي الْقُمُصِ الْحَرِيرِ فِي السَّفَرِ مِنْ حِکَّةٍ کَانَتْ بِهِمَا أَوْ وَجَعٍ کَانَ بِهِمَا

ابوکریب، محمد بن علاء، ابواسامہ، سعید بن ابی عروبہ، قتادہ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت عبدالرحمن بن عوف اور حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہما کو خارش یا کسی اور بیماری کی وجہ سے سفر میں ریشمی لباس پہننے کی اجازت عطا فرما دی تھی۔

Anas b. Malik reported to them (his companions) that Allah's Messenger (may peace be upon him) had granted concession to Abd al-Rahman b.Auf and Zubair b. Awam for the wearing of a silk shirt during the journey and because of itch which they both had or any other disease from which both of them had been suffering.

یہ حدیث شیئر کریں