صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ لباس اور زینت کا بیان ۔ حدیث 911

مردوں کے لئے ریشم وغیرہ پہننے کی حرمت کے بیان میں

راوی: محمد بن مثنی , عبدالصمد , یحیی بن ابواسحاق , سالم بن عبداللہ , یحیی بن ابی اسحاق

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ أَبِي إِسْحَقَ قَالَ قَالَ لِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ فِي الْإِسْتَبْرَقِ قَالَ قُلْتُ مَا غَلُظَ مِنْ الدِّيبَاجِ وَخَشُنَ مِنْهُ فَقَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ يَقُولُا رَأَی عُمَرُ عَلَی رَجُلٍ حُلَّةً مِنْ إِسْتَبْرَقٍ فَأَتَی بِهَا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَ نَحْوَ حَدِيثِهِمْ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ فَقَالَ إِنَّمَا بَعَثْتُ بِهَا إِلَيْکَ لِتُصِيبَ بِهَا مَالًا

محمد بن مثنی، عبدالصمد، یحیی بن ابواسحاق، سالم بن عبد اللہ، حضرت یحیی بن ابی اسحاق فرماتے ہیں کہ مجھ سے حضرت سالم بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے إِسْتَبْرَقِ کے بارے میں پوچھا تو میں نے ان سے کہا کہ وہ سنگین اور سخت مزاج ہے حضرت سالم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا وہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک آدمی کو إِسْتَبْرَقِ کا جوڑا پہنے ہوئے دیکھا تو وہ اسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے گئے پھر آگے اسی طرح حدیث ذکر کی سوائے اس کے کہ اس میں ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں نے(یہ جوڑا) تیری طرف اس لئے بھیجا تھا تاکہ تو اس کے ذریعے سے مال حاصل کرے۔

Ibn 'Umar reported that 'Umar saw a person with a garment of brocade and he brought it to Allah's Apostle (may peace be upon him) -the rest of the hadith is the same, except for the words that he (the Holy Prophet) said: I sent it to you that you might get money thereby.

یہ حدیث شیئر کریں