کھانے پینے کے آداب اور ان کے احکام کے بیان میں
راوی: ابوطاہر , حرملہ , عبداللہ بن وہب , عمرو بن محمد , قاسم بن عبیداللہ بن عبداللہ بن عمر , سالم , سالم
حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَحَرْمَلَةُ قَالَ أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا و قَالَ حَرْمَلَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنِي الْقَاسِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ حَدَّثَهُ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَأْکُلَنَّ أَحَدٌ مِنْکُمْ بِشِمَالِهِ وَلَا يَشْرَبَنَّ بِهَا فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَأْکُلُ بِشِمَالِهِ وَيَشْرَبُ بِهَا قَالَ وَکَانَ نَافِعٌ يَزِيدُ فِيهَا وَلَا يَأْخُذُ بِهَا وَلَا يُعْطِي بِهَا وَفِي رِوَايَةِ أَبِي الطَّاهِرِ لَا يَأْکُلَنَّ أَحَدُکُمْ
ابوطاہر، حرملہ، عبداللہ بن وہب، عمرو بن محمد، قاسم بن عبیداللہ بن عبداللہ بن عمر، سالم، حضرت سالم رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی آدمی اپنے بائیں ہاتھ سے نہ کھائے اور نہ ہی ہرگز اپنے بائیں ہاتھ سے پیے کیونکہ شیطان اپنے بائیں ہاتھ سے کھاتا ہے اور بائیں ہاتھ سے پیتا ہے اور نافع کی روایت میں یہ زائد ہے کہ کوئی آدمی بائیں ہاتھ سے کوئی چیز نہ پکڑے اور نہ ہی بائیں ہاتھ سے کوئی چیز دے اور ابوطاہر کی روایت میں بجائے (أَحَدٌ مِنْکُمْ) کے (أَحَدُکُمْ) ہے۔
Salim, on the authority of his father, reported Allah's Messenger (may peace be upon him) as saying: None of you should eat with his left hand and drink with that (left hand), for the Satan eats with the left hand and drinks with that (hand). Nafi' has made this addition in that: "Do not take up anything with that (left hand) and do not give anything with that" ; and in the narration transmitted on the authority of Abu Tahir there is a slight variation of wording.