سوتے وقت برتنوں کو ڈھانکنے مشکیزوں کے منہ باندھنے دروازوں کو بند کرنے چراغ بجھانے بچوں اور جانوروں کو مغرب کے بعد باہر نہ نکالنے کے استحباب کے بیان میں
راوی: یحیی بن یحیی , مالک , ابوزبیر , جابر
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا الْحَدِيثِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ وَأَکْفِئُوا الْإِنَائَ أَوْ خَمِّرُوا الْإِنَائَ وَلَمْ يَذْکُرْ تَعْرِيضَ الْعُودِ عَلَی الْإِنَائِ
یحیی بن یحیی، مالک، ابوزبیر، حضرت جابر نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث اسی طرح روایت کی ہے سوائے اس کے کہ اس میں ( وَأَکْفِئُوا الْإِنَائَ أَوْ خَمِّرُوا الْإِنَاءَ) برتنوں کو ڈھانک دیا کرو کے الفاظ ہیں اس میں برتنوں پر لکڑی کے رکھنے کا ذکر نہیں ہے۔
This hadith is reported on the authority of Jabir but with a slight change of wording, and he did not mention the words: "Putting a stick across the vessel."