صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ پینے کی چیزوں کا بیان ۔ حدیث 735

اس نبیذ کے بیان میں کہ جس میں شدت نہ پیدا ہوئی ہو اور نہ ہی اس میں نشہ پیدا ہوا ہو تو وہ حلال ہے ۔

راوی: محمد بن مثنی عنزی , عبدالوہاب ثقفی , یونس , حسن , عائشہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی الْعَنَزِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ عَنْ يُونُسَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ أُمِّهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کُنَّا نَنْبِذُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سِقَائٍ يُوکَی أَعْلَاهُ وَلَهُ عَزْلَائُ نَنْبِذُهُ غُدْوَةً فَيَشْرَبُهُ عِشَائً وَنَنْبِذُهُ عِشَائً فَيَشْرَبُهُ غُدْوَةً

محمد بن مثنی عنزی، عبدالوہاب ثقفی، یونس، حسن، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ ہم رسول اللہ کے لئے ایک مشکیزے میں نبیذ بناتے تھے اور اس مشکیزے کے اوپر کے حصہ کو باندھ دیتے تھے اور اس مشکیزے میں سوارخ تھے صبح کو ہم نبیذ بھگوتے تو شام کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پی لیتے اور شام کو نبیذ بھگوتے تو صبح کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پی لیتے تھے۔

'A'isha reported: We prepared Nabidh for Allah's Messenger (may peace be upon him) in a waterskin, the upper part of which was tied and it (the waterskin) had a hole (in its lower part). We prepared the Nabidh in the morning and he drank it in the evening and we prepared the Nabidh in the night, and he would drink it in the morning.

یہ حدیث شیئر کریں