صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ پینے کی چیزوں کا بیان ۔ حدیث 730

اس نبیذ کے بیان میں کہ جس میں شدت نہ پیدا ہوئی ہو اور نہ ہی اس میں نشہ پیدا ہوا ہو تو وہ حلال ہے ۔

راوی: محمد بن بشار , محمد بن جعفر , شعبہ , یحیی بہرانی , ابن عباس , یحیی بن بہرانی

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ يَحْيَی الْبَهْرَانِيِّ قَالَ ذَکَرُوا النَّبِيذَ عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ فَقَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُنْتَبَذُ لَهُ فِي سِقَائٍ قَالَ شُعْبَةُ مِنْ لَيْلَةِ الِاثْنَيْنِ فَيَشْرَبُهُ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَالثُّلَاثَائِ إِلَی الْعَصْرِ فَإِنْ فَضَلَ مِنْهُ شَيْئٌ سَقَاهُ الْخَادِمَ أَوْ صَبَّهُ

محمد بن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، یحیی بہرانی، ابن عباس، حضرت یحیی بن بہرانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ لوگوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے سامنے نبیذ کا ذکر کیا تو حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے مشکیزے میں نبیذ تیار کیا جاتا تھا شعبہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس نبیذ کو سوموار کی رات کو پیتے تھے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے سوموار کے دن اور منگل کے دن عصر تک پیتے تھے پھر اگر اس میں سے کچھ بچ جاتا تو خادم کو پلا دیتے تھے یا اسے بہا دیتے۔

Ibn 'Abbas reported that Nabidh was prepared for Allah's Messenger (may peace be upon him) in the waterskin, Shu'ba said: It was the night of Monday. He drank it on Monday and on Tuesday up to the afternoon, and If anything was left out of it he gave it to his servant or poured it out.

یہ حدیث شیئر کریں