روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں
راوی: ابوزبیر , جابر بن عبداللہ , ابوزبیر فرماتے ہیں کہ میں نے جابر بن عبداللہ
قَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ وَسَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُا نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْجَرِّ وَالْمُزَفَّتِ وَالنَّقِيرِ وَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا لَمْ يَجِدْ شَيْئًا يُنْتَبَذُ لَهُ فِيهِ نُبِذَ لَهُ فِي تَوْرٍ مِنْ حِجَارَةٍ
ابوزبیر، جابر بن عبد اللہ، حضرت ابوزبیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن عبداللہ سے سنا وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھڑے اور روغنی برتن اور لکڑی کے گٹھیلے سے منع فرمایا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نبیذ بنانے کے لئے جب کوئی برتن نہیں ملتا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے پتھر کے بڑے بڑے برتن میں نبیذ بنایا جاتا تھا۔
This hadith is reported on the authority of Jabir b. Abdullah that Nabidh was prepared for him in a big bowl of stone.