صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ پینے کی چیزوں کا بیان ۔ حدیث 704

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , یزید بن ہارون , عبدالخالق بن سلمہ , سعید بن مسیب , عبداللہ بن عمر , سعید بن مسیب

و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْخَالِقِ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ يَقُولُا سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ يَقُولُ عِنْدَ هَذَا الْمِنْبَرِ وَأَشَارَ إِلَی مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدِمَ وَفْدُ عَبْدِ الْقَيْسِ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلُوهُ عَنْ الْأَشْرِبَةِ فَنَهَاهُمْ عَنْ الدُّبَّائِ وَالنَّقِيرِ وَالْحَنْتَمِ فَقُلْتُ لَهُ يَا أَبَا مُحَمَّدٍ وَالْمُزَفَّتِ وَظَنَنَّا أَنَّهُ نَسِيَهُ فَقَالَ لَمْ أَسْمَعْهُ يَوْمَئِذٍ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ وَقَدْ کَانَ يَکْرَهُ

ابوبکر بن ابی شیبہ، یزید بن ہارون، عبدالخالق بن سلمہ، سعید بن مسیب، عبداللہ بن عمر، حضرت سعید بن مسیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا اور وہ منبر کی طرف اشارہ کر رہے تھے کہ قبیلہ عبدقیس کے لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے اور انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے شراب کے برتنوں کے استعمال کے بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں تونبے اور لکڑی کے گٹھیلے اور سبز گھڑے کے استعمال سے منع فرمایا تو میں نے ان سے کہا اے ابومحمد اور مزفت سے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا اور ہمارا خیال تھا کہ وہ اس لفظ کو بھول گئے انہوں نے کہا میں نے اس دن تو حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہ لفظ نہیں سنا لیکن وہ ناپسند سمجھتے تھے۔

Sa'id b. Musayyib reported: I heard 'Abdullah b 'Umar saying this near the pulpit while pointing towards the pulpit of Allah's Messenger (may peace be upon him): A group of the tribe of 'Abd al-Qais came to Allah's Messenger (may peace be upon him) and asked him about (vessels) which might be used for preparing Nabidh and drinking in them. He (the Holy Prophet) forbade them (to use) gourd, hollow stump, vessel besmeared with pitch. I said to him: Abu Muhammad, (what about) varnished jar? and we think he had forgotten to mention the word 'varnished jar". Thereupon he said: I did not hear it from him on that day, i. e. from 'Abdullah b. 'Umar, and he hated that (i. e. preparation of Nabidh in gourd).

یہ حدیث شیئر کریں