صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ پینے کی چیزوں کا بیان ۔ حدیث 702

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

راوی: عبیداللہ بن معاذ , شعبہ , عمرو بن مرہ , ابن عمر , زاذان

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ حَدَّثَنِي زَاذَانُ قَالَ قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ حَدِّثْنِي بِمَا نَهَی عَنْهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْأَشْرِبَةِ بِلُغَتِکَ وَفَسِّرْهُ لِي بِلُغَتِنَا فَإِنَّ لَکُمْ لُغَةً سِوَی لُغَتِنَا فَقَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْحَنْتَمِ وَهِيَ الْجَرَّةُ وَعَنْ الدُّبَّائِ وَهِيَ الْقَرْعَةُ وَعَنْ الْمُزَفَّتِ وَهُوَ الْمُقَيَّرُ وَعَنْ النَّقِيرِ وَهِيَ النَّخْلَةُ تُنْسَحُ نَسْحًا وَتُنْقَرُ نَقْرًا وَأَمَرَ أَنْ يُنْتَبَذَ فِي الْأَسْقِيَةِ

عبیداللہ بن معاذ، شعبہ، عمرو بن مرہ، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ، حضرت زاذان رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے عرض کیا کہ مجھے شراب کے ان برتنوں کے بارے میں بیان فرمائیں کہ جن کے استعمال سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا اور اپنی لغت میں بیان کرو اور پھر مجھے میری زبان میں سمجھاؤ کیونکہ تمہاری زبان اور ہماری زبان علیحدہ علیحدہ ہے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حنتم سے منع فرمایا ہے اور حنتم وہ سبز گھڑا ہے اور دباء سے منع فرمایا اور وہ تونبا ہے اور مزفت سے منع فرمایا اور وہ کھجور کی لکڑی ہے اسے کرید کر برتن بنایا جاتا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشکیزوں میں نبیذ بنانے کا حکم فرمایا۔

Zadhan reported: I said to Ibn 'Umar: Tell me in your own language and then explain it to me in any language because your language is different from our language (about the vessels) in which Allah's Apostle (may peace be upon him) has forbidden (us) to drink. He said: Allah's Messenger (may peace be upon him) has forbidden (the preparation) of Nabidh in Hantama and that is a pitcher (besmeared with pitch), in gourd and that is pumpkin, in the varnished jar, in hollow stump and in wooden vessels. This Naqir is the wood of date-palm from which the vessel is fashioned out or hollowed out, but he commanded us to prepare Nabidh in waterskins.

یہ حدیث شیئر کریں